اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فضائي کارروائی میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون بھی جاری ہے جس کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں – اب تک متعدد دہشت گردوں کو پھانسی بھی دی جاچکی ہے -
.......
/169